کراچی: چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی میں گھر کے باہر کھڑی کار کی چوری کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل کالونی میں ماہر چوروں نے چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر لی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے انتہائی مہارت سے کار کا گیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کر کے فرار ہو گئے۔مدعی عتیق احمد نے 24 جنوری کو پیش آنے والے اس واقعے کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کرایا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے شاہ فیصل کالونی پولیس نے تفتیش اے وی سی ایل کے حوالے کر دی ہے۔