لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں جھگڑا ختم کروانے پہنچے 50 سالہ نوید کو مسلح ملزم جمشید نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کے درمیان ہونے والے تنازعے کو سلجھانے کے لیے موقعے پر پہنچا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج:
سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں دیکھا گیا کہ ملزم جمشید نے نوید کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔ حملے کے بعد ملزم نے اسلحہ تھامے جائے وقوعہ پر پرسکون انداز میں کھڑے رہ کر مقتول کے رشتہ داروں کو ڈراتے ہوئے دکھائی دیا۔ فوٹیج میں مقتول کے بھائی اور بھتیجے ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظر آئے، جبکہ ملزم نے کوئی جلد بازی میں فرار ہونے کی بجائے موقعے سے آرام سے جانے کا رویہ اختیار کیا۔
پولیس کا موقف:
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا اور ملزم کی شناخت کے باوجود وہ اب تک گرفتاری سے بچا ہوا ہے۔ تھانہ مستی گیٹ کی پولیس ملزم جمشید کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔