26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت 10 ستمبر تک منظور

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت 10 ستمبر تک منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاجی کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔ اسی طرح پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجھوتھا، سینیٹر اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔سماعت کے دوران جج امجد علی شاہ رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی مزید کارروائی ملتوی کر دی گئی اور آئندہ سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد، راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے جو 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں سامنے آیا تھا۔ عدالت آئندہ سماعت میں اس کیس پر مزید کارروائی کرے گی۔