میرے وزیر بننے سے اگر کسی کو تکلیف ہے تو ہم توشرارتیں سہنے کے عادی ہیں:وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میرے وزیربننے سے اگر کسی کو تکلیف ہے تو ہم توشرارتیں سہنے کے عادی ہیں، ہم نے جو بھگتا ہے وہ پیپلزپارٹی نے نہیں بھگتا اس لیے انہیں اس کا احساس نہیں۔ وفاقی وزیر صحت اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد جا کر میں بیڈگورننس پر اچھی سیاست کرسکتاہوں، میں اس چیزکوختم کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم نے سیکھا ہے۔وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ پیپلزپارٹی کے ذہنوں میں کیا ہے، ہو سکتا ہے جو میں محسوس کررہاہوں وہ نہ کررہے ہوں۔انھوں نے کہا ہم نے لاشوں، ہتھیاروں، پکڑے جانے اور مارنے کی سیاست ختم کردی