زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے جیل سے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اس لیے ملزمہ کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔فلک جاوید اس مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔مقدمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر مان پارک میں حملے سے متعلق درج کیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے پیٹرول بم برآمد ہوا تھا۔پولیس نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کی رہائش گاہ پر طلبی سمن کی تعمیل کے لیے کارروائی کی تھی، جس کے دوران مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران زخمی ہوئے۔مقدمہ تھانہ ریس کورس اسلام آباد میں نمبر 410/23 کے تحت درج ہے۔فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست اب عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت فیصلہ کرے گی کہ ملزمہ کو رہائی دی جائے یا نہیں۔