اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

 یہ درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو پیش کرنے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ ساتھ ہی فوری طور پر آج ہی کیس کی سماعت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔