وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "خوشحال کاشتکار" وژن کے تحت زرعی شعبے میں نمایاں اقدامات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے

مریم نواز کے "خوشحال کاشتکار" وژن کے تحت پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایگری کلچر انٹرن پروگرام کے تحت تقریباً دو ہزار ایگری گریجویٹ انٹرنز کھیتوں میں جا کر کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں گندم کی پیداوار میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ انٹرنز کو پہلی مرتبہ عملی طور پر کھیت اور کھلیان میں کام کرنے کا موقع ملا، جبکہ اکثر کو نجی شعبے میں ملازمتیں بھی حاصل ہو چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار بڑے شہروں میں ماڈل ایگری کلچر مالز قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں، جبکہ مزید دس مالز زیر تعمیر ہیں۔ زرعی ترقی کے لیے لیز لینڈ لیولنگ اور بلڈوزر جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زمین کی بہتری اور آبپاشی کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ پختہ کھالوں کی تعمیر پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی اور زیادہ پیداوار ممکن ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح ہوا، جس میں قرعہ اندازی کا آغاز بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں سے فون پر بات بھی کی۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور کے کاشتکار حمزہ لیاقت سے بات کرتے ہوئے کہا: "آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو۔"پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران زرعی شعبے میں اقدامات کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم نے زرعی لینڈ سکیپ بدل دیا ہے اور ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔