اب سموگ کا سیزن نہیں، چوبیس گھنٹے جاری رہتے ہیں اینٹی سموگ اقدامات:مریم اورنگزیب

اب سموگ کا سیزن نہیں، چوبیس گھنٹے جاری رہتے ہیں اینٹی سموگ اقدامات:مریم اورنگزیب

محکمہ ماحولیات پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی، سموگ اور ممنوعہ پلاسٹک کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اپریل 2026 کے دوران ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے صوبہ بھر میں 12,683 انسپیکشنز کیں۔  اعداد و شمار کے مطابق، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 81 نوٹسز جاری کیے گئے، 140 مقامات سیل اور 115 غیر قانونی یونٹس مسمار کیے گئے۔ آلودگی پھیلانے والوں پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 67 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 87 مقدمات بھی درج کیے گئے۔  پلاسٹک کے خلاف مہم کے دوران 28,705 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا، جبکہ ایک روز میں 1,394 کلوگرام پلاسٹک قبضے میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق، صوبہ بھر میں 44,452 پلاسٹک فری زونز قائم کیے گئے ہیں اور شاپنگ مالز میں 340 ویسٹ بنز بھی نصب کیے گئے ہیں۔  
ای پی اے نے پانی کے 144 اور پیٹرول پمپس کے 96 سیمپلز کی جانچ بھی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق، ای پی اے سموگ کنٹرول اور ماحولیاتی نگرانی میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، اور اینٹی سٹبل برننگ مہم کے تحت 43 فوری کارروائیاں کی گئی ہیں۔  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کی فضائی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب سموگ سیزن کا انتظار کیے بغیر چوبیس گھنٹے اینٹی سموگ اقدامات جاری ہیں۔