پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے صوبے بھر میں پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی قابل برداشت نہیں، تاہم لاہور میں صرف مخصوص دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے۔
رواں سال صوبے بھر میں 2,621 ملزمان گرفتار اور 2,550 مقدمات درج کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران 1,86,944 پتنگیں اور 4,184 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
لاہور میں 1,181 ملزمان گرفتار، مقدمات درج، اور 53,000 سے زائد پتنگیں برآمد۔
دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لیے لاہور میں 1,38,893 حفاظتی راڈز تقسیم اور 53,752 افراد سے شورٹی بانڈز حاصل کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔