لاہور پولیس نے بسنت سے قبل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

لاہور پولیس نے بسنت سے قبل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

لاہور میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,729 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 1,645 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کارروائیوں کے دوران 93,000 سے زائد پتنگیں اور 2,100 سے زائد چرخیاں برآمد کی گئی ہیں، جو شہر بھر میں بڑے پیمانے پر نفاذِ قانون کی عکاسی کرتی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ 6 اور 8 فروری کے علاوہ شہر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔سی سی پی او نے عوام سے اپیل کی کہ محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔