گورنمنٹ ہسپتال سے لیپ ٹاپ چوری کرنیوالے میاں بیوی کو گرفتار کر لیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ مناواں کی حدود میں سیوریج کے تنازعہ پر جھگڑا فائرنگ کے واقعے میں تبدیل ہو گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،گورنمنٹ ہسپتال سے لیپ ٹاپ چوری کرنیوالے میاں بیوی گرفتار ،تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے گھر پر کام کرنے والا ملازم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم شاہد کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ بروقت کارروائی کے باعث مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا گیازخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہیترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ 15 کال پر فوری رسپانس اور مؤثر پولیسنگ اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا سمن آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ چوری کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے نہایت شاطر طریقہ واردات اختیار کیا ملزم جو کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کر چکا تھا، اپنی بیوی کے ہمراہ دوائی لینے کے بہانے ہسپتال آیا۔ موقع ملتے ہی اس نے لیپ ٹاپ اپنی بیوی کے حوالے کیا، جو اسے لے کر باہر نکل گئی، جس کے بعد دونوں فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دونوں لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے، جن میں اہم اور قیمتی ڈیٹا محفوظ تھاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ایس ایچ او سمن آبادفراز احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سدرہ خان نے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتاپولیس کی اس کامیاب کارروائی کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔