زخمیوں میں محمدشاہد،شعیب،حنیف،رشید،نوید،عمر اور نصیر شامل،ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس کے مطابق گلی میں کھڑے ہونے پر لڑائی جھگڑا ہوا،اس دوران 3ملزمان نے فائرنگ کر کے7 افراد کو زخمی کر دیا۔محمد بوٹا ،عبدالرؤف نے ساتھیوں کیساتھ ملکر فائرنگ کی۔زخمیوں میں محمدشاہد،شعیب،حنیف،رشید،نوید،عمر اور نصیر شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہیدوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیاواقعہ کا مقدمہ 2167/25 تھانہ سندر میں درج کر لیا گیا ہیواقعہ کا مرکزی ملزم بوٹا گرفتار کر لیا گیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں شہر میں اسلحہ کلچر اور بدمعاشی کی کوئی گنجائش نہیں۔