ہوائی فائرنگ مناواں پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

  لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈا ئون کے دوران مناواں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے رائفل بر آمد کر لی۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق ملزم جنید ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 223 بور رائفل اور میگزین بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کینٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ یا کسی غیرقانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔