سیوریج لائن بچھانے پر جھگڑا، 3افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)آہلو روڈ کے رحمت پارک کالونی میں سیوریج لائن بچھانے کے تنازعے کے دوران تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلات سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عمر، قیوم اور آصف زخمی ہوئے، جنہیں ناک اور کمر پر زخم آئے۔کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کاشف اور نواز کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیاتاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔