ریما خان اور ساحر علی بگا کی عمرہ ادائیگی، مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ سے تصاویر شیئر

ریما خان اور ساحر علی بگا کی عمرہ ادائیگی، مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ سے تصاویر شیئر

لالی وڈ کی نامور اداکارہ ریما خان اور معروف گلوکار ساحر علی بگا نے عمرہ ادا کر لیا اور مکہ مکرمہ و مسجد نبوی ﷺ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی یہ دونوں معروف شخصیات ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد ریما خان اور ساحر علی بگا نے روحانی سفر کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔تصاویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔