پاکستان کے گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ساحر علی بگا پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف فنکار ہیں اور مشہور پاکستانی ڈراموں کے او ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1.8 ملین فالوورز ہیں، جبکہ چند ماہ قبل ان کا گانا ’مستانی‘ یوٹیوب پر 5.5 ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔حالیہ انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ جب بھی کوئی تنازع ہوتا ہے، بھارت فوری طور پر ہمارے فنکاروں پر پابندی لگا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا:"ہمارا اسپوٹی فائے (میوزک چینل) بھارت میں پابندی کے تحت ہے، لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ اپنی میوزک انڈسٹری کی عزت قائم رہے۔"ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ اگر بھارت ہمارے مواد پر پابندی لگاتا ہے تو پاکستان کی حکومت کو بھی ان کے گانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔