فلم "دہلی گیٹ" کا آئٹم سانگ "توں کیوں نہیں چھیڑدا" ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں یاسر خان، شمعون عباسی اور سوزین خان فیچر کر رہے ہیں۔
گانے کو پروڈکشن ہاؤس Skyfall Films اور Empire Productions کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔فلم "دہلی گیٹ" 27 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم کے ہدایتکار ندیم چیمہ ہیں جبکہ فلم اس وقت کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔