سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 5 کروڑ تاوان مانگنے والا سانگ رائٹر گرفتار

سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 5 کروڑ تاوان مانگنے والا سانگ رائٹر گرفتار

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 5 کروڑ روپے تاوان مانگنے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 گرفتار ہونے والے ملزم کا نام سہیل پاشا ہے، جو کہ سلمان خان کی آنے والی فلم کے لیے گانا لکھ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بشنوئی گینگ کا نام استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے، جن کا مقصد اپنے گانے کو مشہور کرنا تھا۔یہ دھمکیاں گزشتہ دو ماہ میں سلمان خان کو موصول ہونے والے چوتھے دھمکی آمیز پیغامات میں شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو مختلف افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جا چکی ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو کئی بار قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کو بھی اسی قسم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔