حزب اللہ جنوبی لبنان میں دہشت پھیلا رہی ہے‘ اسرائیل کے شہریوں اور فوج کو خطرہ ہے: اسرائیلی ڈیفنس فورسز
بیروت (آئی این پی )امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ لبنان کے سرکاری خبررساںادارے (این این اے)کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی حملے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کے دو قصبوں میں بھی اسرائیل نے ڈرون حملے کیے ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایکس پر بتایا تھا حزب اللہ جنوبی لبنان میں دہشت پھیلا رہی ہے جس سے اسرائیل کے شہریوں اور فوج کو خطرہ ہے