پشاور ہاـئی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کردیا‘آئندہ سماعت پرحکام کو عدالت طلب کرلیا
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کا گھر منجمد کرنے کا حکم معطل کردیا۔ہائیکورٹ میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم طاہر تنویر کے گھر کو منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی جانب سے درخواست گزار کا گھر منجمد کرنے کا آرڈر معطل کر دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔