لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹا ئون ڈویڑن کے مختلف تھانوں کی کارروائیاں ،8 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے، ترجمان کے مطابق ایس پی اقبال ٹا ئون ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون کے دوران اقبال ٹا ئون پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس، چرس اور ہیروئن فروخت کرنے والے ملزمان حیدر، عدنان، شہباز، نعمان و دیگر کو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس، 1 کلو سے زائد آئس اور 250 گرام ہیروئن بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔