لاہور پولیس کی کارروائیاں،4 منشیات فروش گرفتار

بادامی باغ،کینٹ اور اولڈ انارکلی سے گرفتارملزموں سے آئس و چرس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں عمران اور عامر کو حراست میں لے لیا جو رہائشی علاقوں میں پیدل چل کر منشیات فروشی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1420 گرام چرس اور 350 گرام آئس برآمد ہوئی جس کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جاتی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اسی طرح ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر ایس ایچ او اولڈ انارکلی واجد علی اور ان کی ٹیم نے ناصر باغ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش پاسکل جان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناصر باغ اور اردگرد کے علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے ایک کلو 480 گرام چرس برآمد کی گئی جسے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاایس ایچ او مناواں آصف مانگٹ، ایس آئی محمد بلاول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش امجد کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم امجد سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی