پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی نگرانی میں گڑھی شاہو پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ ملزمان نعیم گل اور حسن مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 760 گرام چرس اور 640 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او سہیل احمد کے مطابق ملزمان گلی محلوں میں گھوم کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔ نئے مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی نے مزید کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔