جعلی الاٹمنٹ کیس کی انکوائری مکمل ہونے تک پابندی برقرار رہے گی
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ریلوے ورکشاپس ڈویڑن نے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کردی، انکوائری مکمل ہونے تک پابندی برقرار رہے گی ،جعلی الاٹمنٹ کیس کی انکوائری مکمل ہونے تک رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کی گئی، ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ورکشاپس ڈویڑن نے مراسلہ جاری کردیا ،لاہور ڈویڑن اور ورکشاپس ڈویڑن میں سرکاری
رہائش گاہوں کی جعلی الاٹمنٹ کا بڑا سکینڈل سامنے آیا تھا،سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیر ریلوے کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری شروع کی گئی۔