صوبے بھر کے تمام ڈائریکٹر کالجز سے رہائش گاہوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے سرکاری کالجز میں رہائشی عمارتوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد الاٹمنٹ طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپل سے رہائشی عمارتوں کی الاٹمنٹ کا اختیار واپس لے لیا،صوبے بھر کے تمام ڈائریکٹر کالجز سے رہائش گاہوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اس وقت کالجز میں کتنی رہائش گاہیں ہیں ؟کتنی رہائش گاہیں الاٹ ہیں ؟جن افسران نے رہائش گاہیں الاٹ کرا رکھی ہیں ،ان کی سیلری سلپ بھی دی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیلری سلپ سے ہائوس رینٹ کٹوتی کو بھی چیک کیا جائے گا۔ رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کا اختیار ڈی پی آئی کو دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات ڈیپاٹمنٹ کو موصول ہوئی تھیں۔