عالمی مقابلہ حسن قرأت 24تا 29نومبر اسلام آباد میں ہوگا

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت 24 سے 29 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے قرا شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ بین الاقوامی قرأت کا یہ پہلا مقابلہ یہاں منعقد ہونے جا رہا ہے ، انہوں نے کہا مقابلوں کیلئے چار بین الاقوامی ججز فرائض انجام دیں گے جبکہ پاکستان کے نامور قاری سید صداقت علی چیف جج ہوں گے۔ مقابلہ میں 57 اسلامی ممالک سے قرا حضرات شریک ہوں گے۔