ملک میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کرانے کا فیصلہ

تقریب تقسیم انعامات میں سیکرٹری جنرل او آئی سی اور امام کعبہ کی آمدکا امکان ہے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ اس مقابلے کا انعقاد اسلام آباد میں نومبر میں کیا جائے گا جو 24 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق مقابلے میں 57 برادر  ملکوں کے نوجوان شرکت کریں گے، جس کیلئے وزارتِ مذہبی امور نے  تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریب تقسیم انعامات میں سیکرٹری جنرل او آئی سی اور امام کعبہ کی آمد متوقع ہے۔