جڑانوالہ :ٹریفک حادثہ،خاندان کے 4 افراد جاں بحق

جڑانوالہ ( خصوصی رپورٹ )جڑانوالہ ٹریفک کے المناک حادثہ میں بس ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا،ورثا کا میتوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج، پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر پمپ کے قریب لاہور سے براستہ جڑانوالہ فیصل آباد جانیوالی نجی کمپنی کی بس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ان افراد کی شناخت شفقت،نیلم بی بی،پروین اور مبین بی بی س…