راجہ جنگ میں ٹریفک حادثہ‘ایک خاندان کے4افراد جاں بحق

ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘چاروں افراد کا تعلق نارنگ منڈی کے علاقے ڈیرہ میواں سے ہے
جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ تسلیم 32 سالہ شبنم ‘ 20 سالہ بیٹا علی اور 2 سالہ بیٹی شامل ہیں
نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی)نارنگ منڈی کے علاقے ڈیرہ میواں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چار افراد راجہ جنگ حادثہ میں جاں بحق حادثے میں دو خواتین سمیت دو سالہ بچی بھی شامل اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار رائیونڈ کے علاقے راجہ جنگ میں ٹرالے نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نارنگ کے قریبی گائوں ڈیرہ میواں کی رہائشی 42 سالہ تسلیم 32 سالہ شبنم ان کا 20 سالہ بیٹا علی اور 2 سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے ٹرالہ ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیاریسکیو1122 نے نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے پولیس کے حوالے کردیاتھانہ راجہ جنگ نے نارنگ منڈی میں اہلخانہ کواطلاع دی نعشیں نارنگ منڈی پہنچنے پر گائوں میںکہرام مچ گیااہلخانہ پر غشی کے دورے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اہل علاقہ نے ٹرالہ ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے ٹرالہ قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔