ڈی اوز ، ڈپٹی ڈی اوز کی تعیناتیاں لٹک گئیں

محکمہ تعلیم کی سستی،تین ماہ گزر جانے کے باوجود ٹیسٹ پاس  68 افسران کو تعینات نہیں کیا جاسکا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی،ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کا معاملہ لٹک گیا۔محکمہ تعلیم کی سستی کے باعث انتظامی پوسٹوں پر 68 افسران تعیناتیوں کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔تین ماہ گزر جانے کے باوجود ٹیسٹ پاس کرنے والے 68 افسران کو تعینات نہیں کیا جاسکا۔دو روز قبل سیکرٹری ایجوکیشن سے افسران کی ملاقات کے باوجود ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جاسکی۔ ذرائع کیمطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے افسران 68 اور اسامیاں صرف 28 دستیاب ہیں۔دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ افسران کی تعیناتیوں کیلئے پرپوزل مانگ لی گئی ہیں ،جلد اپوئنٹمنٹ بھی کردی جائیں گی۔