ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سیکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے اہم باتیں کی ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے لیے مکمل پرعزم ہے، اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج وطن سے محبت کی علامت ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر رہتی ہے۔اساتذہ نے اپنے بچوں کو دشمن عناصر کی منفی سرگرمیوں سے بچانے اور صحیح معلومات فراہم کرنے پر زور دیا، جبکہ طلبہ نے پاک فوج کے کردار پر فخر کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔