حافظ آباد: بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں کا تصادم، فائرنگ اور توڑ پھوڑ

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں کا تصادم، فائرنگ اور توڑ پھوڑ

ویب ڈیسک: حافظ آباد کے علاقے کڑ یالا میں بچوں کی لڑائی پر بڑے بھی کود پڑے، تصادم اور فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں نے بھی دخل دیا اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا، جس میں مرد و خواتین بھی دست و گریبان ہوئے۔ مبینہ فائرنگ سے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمی افراد کے ساتھیوں نے مخالف کے گھر پر دھاوا بول دیا، خواتین پر تشدد کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور آگ بجھائی۔ ڈی پی او عاطف نذیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے، پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔لڑائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔