نیشنل پریس کلب میں اسلام آباد پولیس کی اندر داخل ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا۔
واقعہ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا اور پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔ افضل بٹ نے مزید کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا اور اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔افضل بٹ نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے کیمرا مین کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جس سے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔