کوٹ رادھا کشن: فیروز دین تاک میموریل چرچ میں توڑ پھوڑ، ملزم گرفتار

کوٹ رادھا کشن: فیروز دین تاک میموریل چرچ میں توڑ پھوڑ، ملزم گرفتار

کوٹ رادھا کشن کے فیروز دین تاک میموریل چرچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ چرچ گھنیکے کے انچارج طارق مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق، طارق مسیح نے بتایا کہ کل صبح 4 بجے چرچ کھولا تو دروازے کی جالیوں کو توڑا ہوا پایا، مقدس کتابیں پھاڑ کر نیچے گرائی گئی تھیں، کراس مروڑا ہوا تھا اور چرچ کے ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے بعد 6 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم کوٹ رادھا کشن کا رہائشی ہے اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ اقلیتی برادری کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔