امریکی ریاست الاسکا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، خبر ایجنسیوں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے، اور اس کا مرکز الاسکا کے جنوبی ساحلی علاقے کے قریب تھا۔ شہریوں نے شدید جھٹکے محسوس کیے، جس کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔مقامی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، زلزلے کے بعد افٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ساحلی علاقوں کی طرف رخ نہ کریں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔