ویب ڈیسک: امریکی ریاست الاسکا میں 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد ابتدائی طور پر سونامی وارننگ جاری کی گئی، تاہم بعد ازاں امریکی حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں ریسکیو ادارے متحرک ہو گئے ہیں، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلہ الاسکا کے علاقے سینڈ پوائنٹ (Sand Point) کے جنوب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس (Kennedy Entrance) سے یونیمک پاس (Unimak Pass) تک سونامی وارننگ جاری کی تھی۔تاہم کچھ دیر بعد یو ایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت کی کہ زلزلے کے باوجود سونامی کا خطرہ نہیں، اس لیے کوئی باضابطہ وارننگ جاری نہیں کی گئی۔