گوجرخان میں 3.9 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ گھروں سے باہر نکل آئے

گوجرخان میں 3.9 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ گھروں سے باہر نکل آئے

ویب ڈیسک: گوجرخان اور گردونواح میں صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز گوجرخان اور قریبی علاقوں کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو افواہوں سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔