مارک زکربرگ نے دنیا کی تباہی سے بچنے کیلئے زیرزمین پناہ گاہ بھی بنائی ہے :امریکی میگزین

واشنگٹن (آئی این پی  ) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ امریکی ریاست ہوائی میں اپنے 1400 ایکٹر رقبے پر پھیلے فارم میں گھر کی تعمیر کر رہے ہیں ۔وائر میگزین  نے انکشاف کیا ہے کہ اس عمارت کے ساتھ ممکنہ عالمی ایٹمی جنگ سے بچنے ک  کیلئے  پناہ گاہ بھی بنائی گئی ہے جو بجلی کی رسد اور خوراک کی فراہمی کے معاملے میں خودکفیل ہو گی یعنی اس کمپانڈ کا خوراک اور بجلی کے حوالے سے بیرونی دنیا پر دارومدار نہیں ہو گا۔