واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں حال ہی میں مارک زکربرگ نامی شہری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پر مقدمہ دائر کردیا ۔مدعی مارک زکربرگ ایک وکیل ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا سے ہے جنہوں نے میٹا کی کمپنی فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔مارک کا دعوی ہے کہ فیس بک نے اس کا ذاتی اور کاروباری صفحہ کئی مرتبہ معطل کیا ہے کیونکہ پلیٹ فارم کو لگتا ہے کہ وہ فیس بک کے بانی کی نقالی کررہا ہے۔