میٹا نے لاپرواہی اور معاہدے کی خلاف ورزی کی، وکیل مارک ایس زکربرگ
انڈیانا (آئی این پی) امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے وکیل مارک ایس زکربرگ نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ان کا موقف ہے کہ کمپنی نے بار بار ان کے اکانٹس اس بنیاد پر معطل کیے کہ وہ مبینہ طور پر فیس بک کے سی ای او اور ہم نام مارک ای زکربرگ کی نقالی کر رہے ہیں۔میریون سپیریئر کورٹ میں دائر اس مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران وکیل کے ذاتی اور پیشہ ورانہ اکانٹس متعدد مرتبہ بند کیے گئے۔ان کے بقول، ان کا ذاتی پروفائل 9 بار معطل ہوا جبکہ ان کی لا فرم کا صفحہ 5 مرتبہ ہٹایا گیا، اس سے نہ صرف مکلین سے رابطے میں رکاوٹ پیدا ہوئی بلکہ فیس بک پر دیے گئے لگ بھگ 11 ہزار ڈالر کے اشتہارات بھی ضائع ہوگئے۔مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا نے لاپرواہی اور معاہدے کی خلاف ورزی کی