واشنگٹن (آئی این پی )میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ کی ایک پرانی ہوڈی گزشتہ ہفتے نیلامی میں 15 ہزار ڈالر (پاکستانی روپے41 لاکھ) سے زائد میں فروخت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ابتدائی دنوں کی مارک زکربرگ کی پرانی اور پسندیدہ ہوڈی نیلامی میں فروخت ہوئی، اور یہ میٹا کے بانی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ سامنے آئی۔