کیلیفورنیا (آئی این پی) میٹا کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چان کو اپنے گھر سے بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے 2021 کے آس پاس اپنے خاندان کے کمپانڈ میں ایک اسکول قائم کیا تھا۔ جس میں تقریبا 30 طلبا زیر تعلیم تھے۔ تاہم اسکول کو 2022 تک باضابطہ اجازت نامہ نہیں مل سکا۔پڑوسیوں کی جانب سے ایک ای میل میں کہا گیا کہ حیرت ہے کہ شہر کے حکام ایک ارب پتی خاندان کی سہولت کے لیے سرگرم ہیں۔ جبکہ باقی پڑوس کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔زکربرگ فیملی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ اسکول بند نہیں ہوا بلکہ کسی اور مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔