800میل طویل روٹ کے دوران ٹرین حیران کن صحرائی مقامات سے گزرے گی
ٹرین میں 14 بوگیاں ہوں گی جن میں 34 پرتعیش کمرے مسافروں کو دستیاب ہوں گے
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب اپنی پہلی لگژری ٹرین سروس متعارف کرانے کیلئے تیار ہے جو صحرائی علاقے میں 800 میل تک سفر کرے گی۔سعودی شہر ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ڈریم آف دی ڈیزرٹ نامی ٹرین کو متعارف کرایا گیا۔ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز 2026 کے آخر میں ہوگا۔ ٹرین سروس 2026 کے آخر تک فعال کر دی جائے گی اور یہ مشرق وسطی کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین ہوگی۔800 میل طویل روٹ کے دوران یہ ٹرین سعودی عرب کے حیران کن صحرائی مقامات سے گزرے گی اور سعودی دارالحکومت ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی۔اس ٹرین میں 14 بوگیاں موجود ہوں گی جن میں 34 پرتعیش کمرے مسافروں کو دستیاب ہوں گے۔مسافروں کو ایک یا 2 راتوں کے ٹور بک کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ہر بوگی میں سعودی ثافت کے مختلف پہلوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ٹرین میں 2 ریسٹورنٹس موجود ہوں گے جن میں سعودی اور بین الاقوامی پکوان مسافروں کو دستیاب ہوں گے