سعودی عرب نے اقامہ کی تجدید کے لیے نئی پالیسی متعارف کروادی

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) کی تجدید اس صورت میں کی جا سکتی ہے جب کچھ افراد یا اہل خانہ اس وقت سعودی عرب کے باہر ہوں، بشرطیکہ خاندان کے سربراہ سعودی عرب میں موجود ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام غیر ملکیوں کو انتظامی چیلنجز کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے کیا گیا ہے جنہیں اس سے پہلے اپنے خاندان کے کسی فرد کی غیر موجودگی کی وجہ سے اقامہ کی تجدید میں مشکلات پیش آتی تھیں۔