امریکہ عالمی سٹریٹیجک توازن اور استحکام برقرار رکھے:چین

بیجنگ ( آئی این پی )  چینی وزارت خارجہ  نے کہا ہے کہ   امریکا عالمی اسٹریٹیجک توازن اور استحکام برقرار رکھے،امریکا جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے جوہری تجربات شروع کرنے پر ردعمل دیدیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے  جاری بیان میں  کہا ہے  امریکا اور جنوبی کوریا کو خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنا چاہیے،انہوں نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال چین کا دورہ کریں گے