سعودی عرب اور بھارت کا سٹریٹیجک شراکت داری کونسل کی توسیع پر اتفاق

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب اور  بھارت  نے بین الاقوامی تنظیموں اور فورمز، بشمول جی 20 اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ و عالمی بینک میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق کیاہے تاکہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔دونوں فریقوں نے حالیہ برسوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی نمو کا خیرمقدم کیاہے۔دونوں ممالک نے براہ راست اور بالواسطہ سرمایہ کاری کی شراکت کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔