جنگ بندی معاہدے کو مانیٹر کرنے والی کمیٹی کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی سے گفتگو
بیروت(آئی این پی ) لبنان نے امریکا سے اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے یہ مطالبہ گزشتہ روز امریکی ایلچی موگن ٹاگِس سے ملاقات کے دوران کیا۔امریکی ایلچی موگن ٹاگِس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے لبنانی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے کو مانیٹر کرنے والی کمیٹی کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے خصوصا اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے موثر کردار ادا کرنا چاہئے