عالمی عدالت کے وارنٹس پر عملدرآمد کے پابند ہیں: جوزف بوریل

یورپی یونین کی تمام ریاستیں عالمی عدالت کے کنونشن پر دستخط کرچکی ہیں، فیصلے پر اپنی مرضی نہیں کرسکتے
 برسلز (آئی این پی )یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کے رکن ممالک عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے دو اعلی عہدیداروں اور حماس کے کمانڈر کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبر رساںادارے رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی تمام ریاستیں روم اسٹیٹیوٹ کہلائے جانے والے عالمی عدالت کے کنونشن میں دستخط کر چکی ہیں اور متعدد رکن ریاستیں کہہ چکی ہیں ضرورت پڑنے پر وہ عمل درآمد کریں گی۔ جوزف بوریل نے اسرائیلی اور فلسطین کے امن کارکنوں کے ورکشاپ کے دوران قبرص کے دورے کے موقع پر کہا کہ روم کنونشن پر دستخط کرنے والی ریاستیں عالمی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند ہیں۔