سوڈان: الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے‘ 1500 افراد ہلاک

 آر ایس ایف نے شہر سے فرار کی کوشش کرنے والے عام شہریوں پر حملے کئے:الجزیرہ
 خرطوم(آئی این پی )افریقی ملک سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز(آرایس ایف)کے تازہ حملوں میں تین روز کے دوران کم از کم 1500 شہری مارے گئے۔ بین الاقوامی اداروں نے ان واقعات کو "حقیقی نسل کشی" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے بتایا  آر ایس ایف نے شہر سے فرار کی کوشش کرنے والے عام شہریوں پر حملے کیے، جن میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔