خرطوم (آئی این پی )سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) نے فوج کی حمایت یافتہ انتظامیہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کرادیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف کے باقاعدہ رہنما عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب محمد حمدان ڈاگلو کی سربراہی میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے حریف حکومت کا اعلان ایسے وقت میں کیا، جب بین الاقوامی خدشات بڑھ رہے ہیں کہ سوڈان دونوں فریقوں کے درمیان تقسیم ہو سکتا ہے۔